دانش تیمور کا پہلا آڈیشن وائرل، مداح حیران رہ گئے

دانش تیمور کا پہلا آڈیشن  وائرل، مداح حیران رہ گئے

کراچی (آئی این پی)اداکار دانش تیمور کا پہلا آڈیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جسے دیکھ کر مداح انہیں پہچاننے میں بھی مشکل محسوس کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پرانی ویڈیو میں نوجوان دانش تیمور اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں آڈیشن دیتے نظر آ رہے ہیں، ویڈیو میں ان کا انداز آج کے پالشڈ اور پراعتماد دانش تیمور سے بالکل مختلف دکھائی دیتا ہے ۔ یہ ان کا پہلا آڈیشن تھا، جس میں انہیں مسترد کر دیا گیا تھا، تاہم وقت کے ساتھ محنت، لگن اور مستقل مزاجی نے انہیں پاکستان کا بڑا سٹار بنا دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں