رنبیر کپور نے ایودھیا میں 3.31کروڑ روپے کی زمین خرید لی
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے ریاست اتر پردیش کے سب سے بڑے سیاحتی مقام ایودھیا میں 3.31کروڑ بھارتی روپے مالیت کی زمین خرید لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2,134 اسکوائر فٹ پر مشتمل یہ پراپرٹی دریائے سرایو کے کنارے قائم 75ایکڑ کے منصوبے کا حصہ ہے جہاں کلب ہاؤس، لگژری اپارٹمنٹس اور فائیو اسٹار ہوٹل بنایا جا رہا ہے ۔رنبیر کپور نے کہا ہے کہ ایودھیا میرے لئے روحانی اور تاریخی اہمیت رکھتا ہے اور میں اسے اپنے خاندان کی میراث کا حصہ بنانا چاہتا ہوں۔