میں کھلاڑی تو اناڑی ہالی ووڈ فلم کی کاپی تھی:سیف علی خان
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی مشہور فلم میں کھلاڑی تو اناڑی ہالی ووڈ فلم دی ہارڈ وے کی نقل تھی اور اس کے حقوق بھی حاصل نہیں کیے گئے تھے۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں سیف نے کہا کہ میں نے 90 کی دہائی میں پہلی بار پولیس یونیفارم ایک کامیڈی فلم میں پہنی تھی ۔سیف نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ ایک مزاحیہ فلم تھی، جسے ہم نے ایک امریکی فلم سے بغیر حقوق لیے کاپی کیا تھا، ہم نے بس فلم دی ہارڈ وے کو اٹھایا اور نقل کر لیا۔