آر مادھون نے ہیلتھ برانڈ کو قانونی نوٹس بھیج دیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار آر مادھون نے اپنے انٹرویو کے ترمیم شدہ کلپ کے غلط استعمال پر ہیلتھ برانڈ پر سخت تنقید کی اور الزام لگایا کہ۔۔۔
برانڈ نے وزن کم کرنے کے پروگراموں کی تشہیر کے لیے ان کی رضامندی کے بغیر یہ کلپ استعمال کیا۔اداکار نے انٹرنیٹ پر گردش کرنے والے تشہیری مواد کا ایک سکرین شاٹ پوسٹ کیا اور برانڈ پر اس بات کیلئے تنقید کی کہ انہوں نے اسے اس طرح پیش کیا جیسے وہ ان کی خدمات کی توثیق کر رہے ہوں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔