مومنہ اقبال کی رخصتی نومبر یا دسمبرمیں ہوگی :بہن رمشا

مومنہ اقبال کی رخصتی نومبر یا دسمبرمیں ہوگی :بہن رمشا

لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات اور ان سے جڑے معاملات پر ان کی بہن رِمشا اقبال نے اہم انکشافات کرتے ہوئے حقیقت واضح کر دی ہے ۔

رِمشا اقبال نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد وہ مطمئن ہیں کیونکہ یہ کیس مضبوط شواہد کی بنیاد پر آگے بڑھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم کے پاس مومنہ کی کوئی ذاتی یا نجی ویڈیوز موجود نہیں ہیں، بلکہ وہ صرف اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیوز بنا کر انہیں وائرل کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔شادی کی تقریبات کے حوالے سے پھیلنے والی مختلف چہ مگوئیوں پر وضاحت دیتے ہوئے رِمشا اقبال نے کہا کہ تمام تقریبات دراصل نکاح کی خوشی میں منعقد کی گئی تھیں۔ ان کے مطابق مومنہ کا رخصتی کا عمل ابھی نہیں ہوا اور یہ تقریب ممکنہ طور پر نومبر یا دسمبر میں منعقد کی جائے گی۔ جبکہ کیس کے دباؤ کے باعث مومنہ ایک مشکل ذہنی کیفیت سے بھی گزریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں