طارق عزیز کی چھٹی برسی 17جون کو منائی جائے گی
لاہور(شوبزڈیسک )پاکستان کے نامور ٹیلی ویژن کمپیئر اور اداکار طارق عزیز کی چھٹی برسی 17جون کو منائی جائے گی۔
طارق عزیز 28 اپریل 1936ء کو ہندوستان(برصغیر) کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے ، ان کے والد میاں عبد العزیز 1947 میں پاکستان ہجرت کر آئے ، طارق عزیز نے اپنا بچپن ساہیوال میں گزارا، حکومتِ پاکستان کی طرف سے طارق عزیز کو 1992ء میں حسن کارکردگی کے تمغے سے بھی نوازا گیا۔طارق عزیز 17جون2020ء کو انتقال کر گئے ۔