شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کی برسی منائی گئی
لاہور (شوبزڈیسک )نامور گلو کار و شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کی برسی ہفتہ 13 جون کو منائی گئی ۔
اس حوالہ سے شوبزوفلمی حلقوں اور ان کے مداحوں کی جانب سے تعزیتی سیمینارز و تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکانے ان کی فنی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر میں ہزاروں فلمی و غیر فلمی گیت اور غزلیں گائیں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں تمغہ حسن کارکردگی و تمغہ ہلال امتیاز سمیت دیگر قومی اعزازات سے بھی نوازا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments