بھارتی انفلوئنسر اوری کا سوشل میڈیا کی ہوش ربا کمائی کا انکشاف
ممبئی (شوبزڈیسک )معروف بھارتی سوشل میڈیا سٹار اورہان اوترامانی المعروف اوری نے اپنی آمدن اور ڈیجیٹل کیریئر سے متعلق حیران کُن انکشافات کیے۔
اوری نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں نے صرف 1 ریل کے ذریعے 76 لاکھ روپے کمائے ، مختلف تقاریب جیسے ڈنر، شادیوں اور سالگرہ میں صرف شرکت کرنے کے لیے 15 سے 25 لاکھ روپے تک معاوضہ وصول کرتا ہوں۔ موجودہ دور میں شہرت خود ایک کاروبار بن چکی ہے ۔