ایران کی فیفا ورلڈ کپ میں شرکت،ارسلان کا بھارت پر طنز
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکار ارسلان نصیر نے ایران کی امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد بھارت پر طنز کے تیر برسا دئیے ۔
ارسلان نصیر انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے ۔اس ویڈیو میں انہیں کرکٹ ٹورنامنٹس میں بھارت کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان 4 مہینے جنگ چلتی رہی پھر بھی ایران کی ٹیم امریکا جا کر فیفا ورلڈ کپ کھیل رہی ہے ۔اداکار نے کہا ہے کہ ایک ہمارے پڑوسی ہیں، سال پہلے ان کے کوئی 2 سے 4 جہاز ہم نے گرا دئیے تھے ، ان کا چھچھورپن ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا، کبھی کہتے ہیں ہم ہاتھ نہیں ملائیں گے ، کبھی کہتے ہیں گلے نہیں ملیں گے اور سب سے چھچھوری حرکت یہ ہے کہ ہم پاکستانی بندے کے ہاتھ سے ٹرافی نہیں لیں گے ۔