اکشے کمار کے ڈی این اے میں شرارت کرنا ہے :سنیل شیٹی
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ سینئر اداکار سنیل شیٹی نے ساتھی اداکار اکشے کمار کے حس مزاح کی تعریف کی ۔
ایک انٹرویو کے دوران سنیل نے اکشے کمار کی چنچل فطرت اور مزاحیہ انداز بارے کہا کہ اکشے کمار کے ڈی این اے میں شرارت کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اکشے کی فطرت میں مذاق کرنا ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، یہ ہی وجہ ہے کہ ایک سین کو پرفارم کرتے ہوئے وہ ہمیشہ اس میں کچھ مختلف لانے کی کوشش کرتے ہیں، چاہے وہ اداکاری ہو یا ایکشن سیکوینس، وہ مزاح کا عنصر شامل کرتے ہیں۔