فلم کالا ہرن کیس:سلمان خان کو فوری ریلیف نہ مل سکا

فلم کالا ہرن کیس:سلمان  خان کو فوری ریلیف نہ مل سکا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کو فلم کالا ہرن، دی بیٹل فار لیگیسی کے خلاف دائر مقدمے میں فوری ریلیف نہیں مل سکا۔

دہلی ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے معاملہ یکم جولائی تک مؤخر کر دیا۔ جسٹس مدھو جین پر مشتمل بینچ نے سلمان خان کی قانونی ٹیم کو ہدایت دی کہ وہ مقدمے کی مکمل دستاویزات اور متعلقہ کاغذات فلم سازوں کو فراہم کرے تاکہ وہ اپنا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کر سکیں۔سلمان خان نے عدالت میں مذکورہ فلم کی نمائش روکنے کی درخواست کی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں