ایپسٹین فائلز میں این ہیتھاوے سے متعلق وائرل دعویٰ غلط ثابت

ایپسٹین فائلز میں این ہیتھاوے سے متعلق وائرل دعویٰ غلط ثابت

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جیفری ایپسٹین سے متعلق مزید دستاویزات جاری کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ تیزی سے پھیل گیا کہ این ہیتھاوے کا نام بل گیٹس کے لیے ‘انتہائی مطلوب مہمان’ کے طور پر درج تھا۔

ایک ای میل میں ایپسٹین نے بل گیٹس سے منسلک ایک فنڈ ریزنگ تقریب کے لیے چند معروف شخصیات کے نام بطور ممکنہ مہمان تجویز کیے تھے ، جن میں این ہیتھاوے کا نام بھی شامل تھا۔تاہم ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں کہ این ہیتھاوے سے رابطہ کیا گیا یا وہ تقریب میں شریک ہوئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں