ارسلان بٹ نے مامیا شاہ کے ہراسانی کے الزامات بے بنیاد قرار دیدئیے

 ارسلان بٹ نے مامیا شاہ کے ہراسانی  کے الزامات بے بنیاد قرار دیدئیے

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار ارسلان بٹ نے ساتھی اداکارہ مامیا شاہ جعفر کی جانب سے عائد کیے گئے ہراسانی کے الزامات پر پہلی بار تفصیل سے مؤقف پیش کرتے ہوئے ان الزامات کو بے بنیاد اور حقیقت کے منافی قرار دیا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ معاملہ اب قانونی فورمز تک پہنچ چکا ہے اور وہ اپنے دفاع کے لیے عدالت سے رجوع کر چکے ہیں۔ ایک پوڈکاسٹ میں ارسلان کا کہنا تھا کہ ان کے ذہن میں سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ اگر مبینہ واقعہ پیش آیا تھا تو اس کے بارے میں چار سال بعد بات کیوں کی گئی؟ ان کے مطابق اگر الزامات درست تھے تو اس وقت قانونی کارروائی کیوں نہیں کی گئی اور متعلقہ اداروں سے رجوع کیوں نہیں کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں