اپنی خوبصورتی کا تمام تر سہرا یوگا کو دیتی ہوں:ملائیکا اروڑا

اپنی خوبصورتی کا تمام تر سہرا یوگا  کو دیتی ہوں:ملائیکا اروڑا

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائیکا اروڑا کی خوبصورتی کا راز کچھ اور نہیں یوگا نکلا۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو کے دوران ملائیکا نے کہا کہ وہ اپنی اس خوبصورتی کا تمام تر سہرا یوگا کو دیتی ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ اسی وجہ سے وہ 52 برس کی عمر میں بھی نوجوان دکھائی دیتی ہیں۔ ملائیکا کا کہنا تھا کہ یہ آپ کی بہت مدد کرتا ہے ، کیونکہ اس ورزش کو اسی مقصد کے لیے ترتیب دیا گیا ہے ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب آپ یوگا کرتے ہیں تو اس دوران ورزش آپ کو نوجوانی کا احساس اور جلد کی نرمی کو دوبارہ بحال کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں