فادرز ڈے پر علی گل پیر بیٹے کے باپ بن گئے

فادرز ڈے پر علی گل پیر  بیٹے کے باپ بن گئے

لاہور(شوبز ڈیسک)مزاحیہ فنکار، گلوکار اور کانٹینٹ کری ایٹر علی گل پیر کے گھر فادرز ڈے کے موقع پر خوشیوں نے دستک دے دی، جہاں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔

گلوکار نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے والد بننے کی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس نئے سفر کو اپنی زندگی کی بڑی نعمت قرار دیتے ہوئے اہلیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں