تارک مہتا کا الٹا چشمہ سے جُڑے اداکار و ہدایتکار انتقال کر گئے
ممبئی (شوبزڈیسک)گجراتی تھیٹر، فلم اور ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار و ہدایتکار اروند ویکاریا 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اروند ویکاریا کے انتقال پر بھارتی شوبز انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی، جبکہ ان کے بیٹے اور ‘‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’’ میں باگھا کا کردار سے مشہور تنمے ویکاریا ایک اور بڑے صدمے سے گزر رہے ہیں۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب تنمے ویکاریا صرف آٹھ ماہ قبل اپنی والدہ کو بھی کھو چکے ہیں۔