لیجنڈری تامل ہدایت کار کے بھاگیہ راج 73 برس کی عمر میں چل بسے
ممبئی(شوبز ڈیک)بھارتی سکرین رائٹر، اداکار اور لیجنڈری تامل فلم ہدایت کار کے بھاگیہ راج دل کا دورہ پڑنے کے باعث 73 برس کی عمر میں چل بسے ۔
قریبی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے بھاگیہ راج نے صبح سویرے سینے میں شدید تکلیف کی شکایت کی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ انہوں نے متعدد کامیاب فلموں میں بطور مرکزی اداکار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، جبکہ کئی یادگار فلموں کی کہانیاں بھی تحریر کیں۔