پاکستانی مزاح پر تنقید، ارشد وارثی کو سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل کا سامنا

پاکستانی مزاح پر تنقید، ارشد وارثی کو  سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل کا سامنا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی کو پاکستانی مزاح سے متعلق اپنے بیان پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فلم ساز راج کمار ہیرانی کے ساتھ گفتگو میں ارشد وارثی نے کہا کہ میں پاکستانی مزاح کا مداح نہیں ہوں کیونکہ اس میں اکثر تضحیک، نام رکھنا اور توہین آمیز انداز پایا جاتا ہے ، مجھے اس قسم کی مزاحیہ پیشکش یا جنسی نوعیت کی کامیڈی پسند نہیں۔ متعدد صارفین نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاکستانی مزاح نسبتاً شائستہ ہوتا ہے ، جبکہ بھارتی کامیڈی میں گالم گلوچ، ذو معنی جملوں اور توہین آمیز مواد کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں