روی موہن نے فلموں سے وقفہ لینے کا فیصلہ واپس لے لیا

روی موہن نے فلموں سے وقفہ  لینے کا فیصلہ واپس لے لیا

ممبئی (این این آئی)تامل اداکار روی موہن نے فلموں سے وقفہ لینے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے دوبارہ اداکاری جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

 اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ وہ طلاق کا معاملہ حتمی طور پر حل ہونے تک فلموں سے دور رہیں گے ۔ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے اعتراف کیا کہ انہوں نے وہ فیصلہ جذبات میں بہہ کر کیا تھا، انہوں نے اپنے مداحوں سمیت فلمی برادری سے معذرت بھی کی۔ روی موہن نے یہ بھی کہا کہ وہ اب خود کو سینما سے دور نہیں رکھیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں