دپیکا ککڑ کا اسلام قبول کرنا ذاتی اور روحانی فیصلہ قرار
ممبئی (آئی این پی)بھارتی ٹی وی اداکارہ دپیکا ککڑ کی ساتھی اداکارہ جیاتی بھاٹیا نے انکشاف کیا ہے کہ 2018 میں دپیکا نے شعیب ابراہیم سے شادی کی وجہ سے اسلام قبول نہیں کیا تھا بلکہ یہ دپیکا کا ذاتی اور روحانی فیصلہ تھا۔
جیاتی بھاٹیا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میری دوست دپیکا اپنی زندگی کے ایک مشکل دور سے گزر رہی تھیں، اسی دوران دپیکا نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی جہاں انہیں ذہنی سکون اور حوصلہ ملا، بعد ازاں انہوں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا جس کا شادی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments