مسکان ملک سڑک کنارے دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں فروخت کرنے پر مجبور
لاہور (شوبز ڈیسک )ماضی میں اداکاری سے ناظرین کے دل جیتنے والی مسکان ملک آج کل کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اوروہ گزر بسر کیلئے کوئٹہ میں سڑک کنارے دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ میری مجبوریاں مجھے کھینچ کر سڑک پر لے آئیں ، میں نے اپنے فنکار ہونے سے انکار نہیں کیا، میں اسی انتظار میں بیٹھی ہوں کہ مجھے کام ملے گا اور میں کام کروں گی۔مسکان ملک کا کہنا ہے کہ کرائے کے گھر میں رہتی ہوں، بجلی اور گیس کا 20، 25 ہزار روپے کا بل آ جاتا ہے ، پھر پانی کے ٹینکر اور بیماری بھی ساتھ ساتھ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments