جینیفر لارنس کی برے کمنٹ پر سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرنے کی دھمکی
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک )ہالی ووڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جینیفر لارنس نے انسٹاگرام کی دنیا میں قدم رکھ دیا تاہم آتے ہی انہوں نے منفی تبصرے کرنے والے صارفین کو دلچسپ انداز میں خبردار بھی کر دیا۔
انہوں نے 9 ستمبر کو انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا اور 24 گھنٹوں میں ان کے فالوورز کی تعداد تقریباً 10 لاکھ تک پہنچ گئی اوراب ان کے 30لاکھ فالوورز ہوچکے ہیں۔ اپنی پہلی ویڈیو میں جینیفر لارنس نے کہا کہ اگر کسی نے ان کے بارے میں کوئی منفی بات کی تو وہ بغیر کوئی سوال کئے اکاؤنٹ بند کردیں گی ، کوئی بھی برا کمنٹ بچے پر منفی اثر ڈال سکتا ہے ، وہ بچہ میں خود ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments