کامیابیوں کے باوجود ہمیشہ نئے خواب کے تعاقب میں رہتاہوں:ٹام کروز
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز نے کہا ہے کہ ہالی ووڈ میں مسلسل کامیابیاں حاصل کرنے کے باوجود میں ہمیشہ نئے خواب کے تعاقب میں رہتا ہوں۔۔۔
اداکار کاایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ زندگی میری جانب بڑھ رہی ہے اور میں بھی بھرپور انداز میں زندگی کا سامنا کر رہا ہوں، میں آدھے دل سے زندگی گزارنے والا انسان نہیں اور نہ ہی کبھی یہ سوچنا چاہتا ہوں کہ میں نے اپنی زندگی کی بلند ترین سطح حاصل کرلی ہے کیونکہ ہمیشہ ایک نیا خواب موجود ہوتا ہے ۔ٹام کروز نے کہا ہے کہ 64 سال کی عمر کے باوجود مجھے محسوس ہوتا ہے کہ زندگی میں ابھی بہت کچھ باقی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments