قازقستان میں دنیا کا سب سے بڑا اے آئی فلم مقابلہ ،8067فلمیں وصول
آستانہ(شوبزڈیسک)قازقستان میں آستانہ اے آئی فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جسے مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی جانے والی فلموں کا دنیا کا سب سے بڑا بین الاقوامی مقابلہ قرار دیا گیا ہے ۔۔۔
فیسٹیول کے لئے 125 ممالک سے مجموعی طور پر 8067 فلمیں جمع کرائی گئیں۔جمع کرائی گئی فلموں کی تعداد کے لحاظ سے قازقستان 829 فلموں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ امریکا 1395 فلموں کے ساتھ سرِفہرست رہا۔اس کے علاوہ بھارت سے 702، چین سے 550 اور جنوبی کوریا سے 349 فلمیں جمع کرائی گئیں۔فیسٹیول کیلئے 10 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments