یامی گوتم نے ڈائن بن کردھوم مچادی ہارر کامیڈی فلم کا ٹریلر جاری

یامی گوتم نے ڈائن بن کردھوم مچادی  ہارر کامیڈی فلم کا ٹریلر جاری

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم کی ہارر کامیڈی فلم ’’نئی نویلی‘‘کے ٹریلر نے دھوم مچادی ہے ۔ فلم میں یامی گوتم ڈائن بنی ہیں۔۔۔

 جبکہ دیگر کرداروں میں ادیناتھ، بالاجی، موہن ودیگر شامل ہیں۔3 منٹ 2 سیکنڈز کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ یامی گوتم رخصتی کے بعد سسرال پہنچتی ہیں اور اپنے رکھ رکھاؤ سے سب کو متاثر کرلیتی ہیں لیکن گھر کے چھوٹے بیٹے کو ان پر شک ہوتا ہے کہ وہ ڈائن ہیں۔بعدازاں یہ بات سب گھر والوں کو پتا چل جاتی ہے کہ ان کے گھر جو خاتون بیاہ کر آئی ہے وہ کوئی عام عورت نہیں بلکہ ا خطرناک ڈائن ہے ،فلم 16 اکتوبر کو ریلیز کی جائیگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...