اجے دیو گن نے ہندی فلمیں بنا نے کو مشکل کام قرار دے دیا

اجے دیو گن نے ہندی فلمیں  بنا نے کو مشکل کام قرار دے دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے بھارتی فلم انڈسٹری کے موجودہ حالات، فلم سازی کے درپیش چیلنجز اور باکس آفس کی بدلتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندی فلمیں بنانا کافی مشکل کام ہے ۔۔۔

ستاون سالہ سینئر اداکار کے مطابق بھارت میں ہر 80 سے 90 کلومیٹر کے بعد زبان، ثقافت اور سوچ کا انداز بدل جاتا ہے ۔ علاقائی فلموں کو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا ہدف کون سا علاقہ ہے لیکن ہندی فلموں کو دیہات سے لے کر شہری اور میٹرو علاقوں کے تمام ناظرین کو ایک ساتھ متوجہ کرنا ہوتا ہے جو کہ انتہائی دشوار کام ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...