بدر منیر کو دنیاچھوڑے 18برس بیت گئے ،کل برسی منائی جائیگی
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار بدر منیر کی18ویں برسی کل منائی جائیگی۔چار دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر راج کرنیوالے بدر منیر کو پاکستانی پشتو فلموں کا دلیپ کمار کہا جاتا تھا۔
انہوں نے کیرئیر کے دوران 650کے قریب پشتو، پنجابی اور اردو فلموں میں کام کیا جن میں 150 اردو اور پنجابی فلمیں ہیں۔ بدر منیر کی پہلی پشتو فلم یوسف خان،شیر بانو کراچی میں بنی اور ریلیز ہوئی۔ بدر منیرکے والدبدین گاؤں کی مسجد میں پیش امام تھے ۔بدر منیر 11 اکتوبر2008 کودل کا دورہ پڑ نے سے لاہور میں انتقال کر گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments