دعا لیپا نے 1 سال میں کاروبار سے 2 کروڑ 34 لاکھ پاؤنڈ کمالئے

دعا لیپا نے 1 سال میں کاروبار سے 2 کروڑ 34 لاکھ پاؤنڈ کمالئے

لندن (شوبزڈیسک)برطانوی گلوکارہ دعا لیپا نے اپنی میڈیا کمپنی کے ذریعے گزشتہ سال روزانہ 64 ہزار پاؤنڈ کمائے جبکہ سال بھر میں ان کی مجموعی آمدن 2 کروڑ 34 لاکھ پاؤنڈ رہی۔

گلوکارہ کی آمدن میں ان کے گانوں، رائلٹی، میوزک ٹورز اور مختلف مصنوعات کی فروخت سے حاصل ہونیوالا منافع شامل ہے ۔دعا لیپا نے یہ کمپنی 2014 میں اپنے والد اور منیجر کے ساتھ قائم کی تھی، جس کی مجموعی مالیت 7 کروڑ 30 لاکھ پاؤنڈ بتائی گئی ہے ۔ لندن میں پیدا ہونے والی گلوکارہ 7 کمپنیوں کی ڈائریکٹر بھی ہیں، انہوں نے متعدد عالمی برانڈز کیساتھ معاہدے کر رکھے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...