بگز بنی اور ڈیفی ڈک کی آواز دینے والے ایرک باؤزا انتقال کرگئے
نیو یارک (شوبز ڈیسک)اینی میشن کی دنیا کے وائس آرٹسٹ ایرک باؤزا 46 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔
ایرک باؤزمشہور اینی میٹڈ کرداروں بگز بنی اور ڈیفی ڈک سمیت متعدد کرداروں کو آواز دینے کیلئے جانے جاتے تھے ۔ایرک باؤزا کے اہلخانہ نے سوشل میڈیا پیغام میںا ان کے انتقال کی تصدیق کی تاہم ان کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ ان کے انتقال کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ناظرین نے ان کے تازہ منصوبے Coyote vs. Acme میں ان کی آواز سنی ۔ایرک باؤزا نے 2020 میں اینی میٹڈ سیریز لونی ٹیونز کے کرداروں کو آواز دینا شروع کی تھی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments