90 فیصد لوگ عریاں لباس کا استعمال نہیں کرتے :عروب جتوئی
لاہور (شوبز ڈیسک )اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عروب جتوئی نے فیشن ڈیزائنرز پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے ملبوسات تیار کریں۔۔۔
جو عام لوگوں کی پسند، آرام اور روزمرہ ضروریات کے مطابق ہوں۔ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر عوام روزمرہ زندگی میں جسم کو نمایاں کرنے والے لباس نہیں پہنتے ، اس لئے فیشن انڈسٹری کو عام لوگوں کی ترجیحات کو بھی مدِنظر رکھنا چاہئے ۔عروب جتوئی نے اس تصور پر تنقید کی کہ لباس جتنا زیادہ جسم کو نمایاں کرے گا، پہننے والا اتنا ہی اچھا دکھائی دے گا۔ان کے نزدیک خوبصورتی کا تعلق صرف لباس کے اس انداز سے نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments