پاکستانی گانا ’’الفاظ‘‘سپاٹیفائی کے عالمی ٹاپ 50 چارٹ میں شامل
لاہور (شوبز ڈیسک )پاکستانی گانے ’’الفاظ‘‘نے عالمی میوزک پلیٹ فارم سپاٹیفائی کے ٹاپ 50 گلوبل چارٹ میں جگہ بنا لی ۔۔
، جہاں یہ دنیا کے نامور گلوکاروں کے گانوں کے ساتھ شامل ہو گیا ہے ۔زین علی، ذوہیب علی اور حمزہ ملک کا گانا گزشتہ روز عالمی چارٹ پر 39 ویں نمبر پر رہا جبکہ اس سے ایک درجہ اوپر دی ویکنڈ اور جینی کا گانا’’ون آف دی گرلز‘‘موجود تھا۔اسی چارٹ میں اولیویا روڈریگو چھٹے ، جسٹن بیبر اور نکی مناج 15 ویں، ہیری سٹائلز 28 ویں اور مائیکل جیکسن 34 ویں نمبر پر تھے ۔اردو اور پنجابی زبان پر مشتمل یہ پاکستانی گانا مسلسل مقبولیت حاصل کر رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments