ایران کے ایوارڈ یافتہ فلمساز جعفر پناہی کو 5 سال قید کی سزا سنادی گئی

ایران کے ایوارڈ یافتہ فلمساز جعفر  پناہی کو 5 سال قید کی سزا سنادی گئی

تہران (شوبز ڈیسک)ایران کی عدالت نے ایوارڈ یافتہ ہدایت کار اور فلم ساز جعفر پناہی کو 5 سال قید کی سزا سنادی۔۔۔

جعفر پناہی کے وکیل کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ ایران کی انقلابی عدالت نے جعفر پناہی کے تمام اثاثے ضبط کرنے کا حکم دینے کے ساتھ2 سال کیلئے ملک چھوڑنے اور سوشل میڈیا پرکسی بھی قسم کی سرگرمی میں حصہ لینے پر بھی پابندی عائدکر دی ہے ۔ ایرانی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں جعفر پناہی پر عائد الزامات کی تفصیلات نہیں بتائیں،واضح رہے 66 سالہ ہدایت کار حکومت پر تنقیدکے باعث پہلے بھی کئی مرتبہ گرفتار ہوچکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...