میگھن مارکل کا بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ
لندن(شوبز ڈیسک)برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے اپنے بچوں شہزادہ آرچی اور شہزادی للیبیٹ کو سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کی دنیا سے دور رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق میگھن مارکل اپنے والد تھامس مارکل سینئر سے متعلق سامنے آنیوالے سنگین الزامات کے بعد اپنے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے فکر مند ہیں،واضح رہے کہ رواں ماہ میگھن کے والد کو بچوں سے متعلق قابلِ اعتراض تصاویر کے الزامات پر گرفتار کئے جانے کی خبر سامنے آئی ۔میگھن نہیں چاہتیں کہ انکے بچے اپنے نانا سے متعلق خبروں اور الزامات سے متاثر ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments