قذافی کی مانند طاہرالقادری کے لئے خواتین کا محافط سکواڈ

قذافی کی مانند طاہرالقادری کے لئے خواتین کا محافط سکواڈ

سکارف پہنے ڈنڈے اٹھائے چوبیس گھنٹے نہایت چاک و چوبند اپنے سربراہ کی حفاظت پر مامور ہیں

لاہور (دنیا نیوز )طاہرالقادری کے بنکر نما کنٹینر کی حفاظت کچھ ڈنڈا بردار خواتین کے ذمہ بھی ہے ، جس نے معمر قذافی کی حفاظت پر مامور خواتین کمانڈو کی فورس کی یاد تازہ کر دی۔دھرنے کی ایک دلچسپ اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ شرکا کی سکیورٹی سمیت ڈاکٹر طاہر القادری کے کنٹینر کی حفاظت کی ذمہ داری نوجوان خواتین کے ہاتھوں میں ہے ، جو اسکارف پہنے ڈنڈے اٹھائے ہو ئے ہیں اور چوبیس گھنٹے نہایت چاک و چوبند اپنے سربراہ کی حفاظت پر مامور ہیں ،کسی بھی غیر ممکنہ اور غیر متوقع صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں،یہ کارکنان منہاج القرآن جو بغیر کسی تربیت کے دھرنے میں ممکنہ دہشت گردی اور دھرنے کے خلاف پولیس کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں ، لیبیا کے سابق ڈکٹیٹر معمر قذافی کی حفاظت کے لئے بھی خواتین کمانڈوز مامور ہوتی تھیں، جسے الراہبات الثوریات کا نام دیا گیا تھا۔ خواتین سکیورٹی

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں