الیکشن کمشن کے متعلق ایسے انکشاف کرو نگا لوگ کا نوں کو ہاتھ لگائیں گے : طاہر القادری

الیکشن کمشن کے متعلق ایسے انکشاف کرو نگا لوگ کا نوں کو ہاتھ لگائیں گے : طاہر القادری

دھرنا ختم نہ کرتا تو مارشل لا لگ جاتا، وقت آیاتوایک ایک ضلع میں لانگ مارچ کرینگے ،لٹیروں کو جیل بھیجنے تک لڑونگا بی جے پی نہیں بننے دینگے ،نئے صوبے کیلئے ریفرنڈم کرایاجائے ،عوامی تحریک کی رکنیت سازی5 مارچ تک مکمل کرنیکی ہدایت

لاہور(اپنے رپورٹر سے ،نیوزایجنسیاں ، دنیا نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد لانگ مارچ سے جنگ ختم نہیں ہوئی،یہ آغاز تھا، دھرنا ختم نہ کرتا تو اگلے 5 منٹوں میں مارشل لا لگ جاتا ،انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں،لٹیروں کو جیل بھیجنے تک لڑوں گا،جیل بھجوا کر دم لوں گا،اگر وقت آیا تو ایک ایک ضلع میں لانگ مارچ کریں گے ،کوئی یہ نہ سمجھے کہ لانگ مارچ کے بعد ہم تھک گئے ہیں،مارچ کا اگلا مرحلہ جلد شروع ہونے والا ہے ،الیکشن کمیشن کے خلاف پٹیشن دائر کروں گا۔الیکشن کمیشن سے متعلق ایسے انکشافات کریں گے کہ عوام کانوں کو ہاتھ لگائیں گے ،پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے الیکشن لڑنے یا نہ لڑنے کے لیے عوامی سروے کرایا جائے گا،سروے پیر سے بدھ تک جاری رہے گا،یونین کونسل کی سطح پر کارکنوں سے سروے کرایا جائے گا،سروے دو سوالات پر مشتمل ہوگا،سروے کا سوال ہو گا کہ کیا پاکستان عوامی تحریک کو انتخابات میں حصہ لینا چاہیے ؟ اگر عوامی تحریک انتخابات میں حصہ لیتی ہے تو کیا آپ اسے ووٹ دیں گے ۔ طاہر القادری نے مزید کہا کہ میں نے ملک کو مارشل لا سے بچایا،کرپشن کے خلاف جدو جہد جاری رکھیں گے ،سب لیڈر ایک ہو گئے ہیں،لانگ مارچ میں وہ اکیلے عوام کے ساتھ تھے ،جمہوریت کے نام پر لٹیرے نہیں آنے دینگے ،کرپٹ سیاستدان باری باری ملک کو لوٹ رہے ہیں۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ نئے صوبے وہاں کی عوام کی مرضی سے ریفرنڈم کروا کر بنائے جائیں،سیاسی مقاصد کے لیے صوبے نہیں بنیں گے ،پاکستان میں بی جے پی نہیں بننے دیں گے ۔طاہر القادری نے کہا کہ وہ لاہور سے جلد نکلیں گے اور ہر شہر میں پڑاؤ ڈالیں گے ،عوامی تحریک کی صدارت سے استعفی ٰ دے دیا ہے ،ڈاکٹر رحیق عباسی پارٹی کے صدر ہوں گے ،تاہم پارٹی کی قیادت ان ہی کے پاس رہے گی۔ طاہر القادری نے پاکستان عوامی تحریک کی رکنیت سازی اور تنظیم سازی 5 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی جگہ شیخ زاہد فیاض ناظم اعلیٰ مہناج القرآن ہونگے جبکہ خرم نواز گنڈا پور مرکزی سیکرٹری جنرل ہوگے ۔ بشارت عزیز لجپال صدر پنجاب’فیاض احمد وڑائچ جنرل سیکرٹری ’ڈاکٹر ایس ایم ضمیر صدرسندھ ’ ڈاکٹر نواز علی جنرل ’خالد محمود صدر خیبر پختوانخواہ’ راجہ وفاق احمد ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ’ ڈاکٹر مشاق احمد بلوچ صدر بلوچستان جبکہ عامر علی جنرل سیکرٹری ہونگے ۔ طاہر القادری نے اعلان کیا کہ سب سے زیادہ رکنیت سازی کرنے والے کارکنوں کو اپنے زیر استعمال تسبیح’ جائے نماز’ پین اور اسی طرح کی دیگراشیابطور انعام دوں گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں