دنیا نیوز کے پروگرام حی علی الصلوۃ کے 10خوش نصیبوں کا اعلان
مستقیم نے پہلی،محبوب دوسری،محمد علی نے تیسری پوزیشن لی،موٹر سائیکل عمرہ کا ٹکٹ ملا ضیااللہ،زین ،خضر،عبداللہ ، حسن کاسی،نور احمد ،عبدالودود کو عمرے کے ٹکٹ دئیے گئے مقابلوں کے دوران قاری صداقت،نجم مصطفی،انیق احمد نے ججز کے فرائض انجام دئیے
لاہور(سٹاف رپور ٹرسے )دنیا نیوز کے رمضان المبار ک میں شروع ہونے والے مقبول سلسلہ "حی علی الصلوۃ"سیزن 2کے جیتنے والے 10خوش نصیبوں کا اعلان کر دیا گیا۔اسلام آباد کے غلام مستقیم نے پہلی،ملتان کے محبو ب احمد نے دوسری ، لاہور کے محمد علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔جیتنے والے دیگر خوش نصیبوں میں پشاو ر کے ضیا اﷲ،کراچی کے زین العابدین،فیصل آباد کے خضر ذیشان،کوئٹہ کے عبداﷲجان،کوئٹہ کے حسن علی کاسی،لاہور کے نور احمد چشتی اور لاہور کے عبدالودود شامل ہیں ۔پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو عمرہ کے ٹکٹ اور موٹر سائیکل جبکہ دیگر خوش نصیبوں کو عمرہ کے ٹکٹ دیئے گئے ۔ دنیا ٹی وی نے رواں سال بھی رمضان المبارک میں "حی علی الصلوۃ"سیزن 2کے مقابلوں کا اہتمام کیا تھا جن میں ملک بھر سے موذن حضرات نے شرکت کی ،ان میں سے 30موذن حضرات کا انتخاب کیا گیا تھاجن کی آواز میں ریکارڈ کی گئی اذان سن کر روزہ دارروزہ افطار کرتے تھے ۔قاری سید صداقت علی،قاری نجم مصطفی اور انیق احمد نے ججزکے فرائض سر انجام دیئے تھے ۔ ایس ایم ایس،کمپیوٹر ووٹنگ اور ججز کی آرا کو مدنظر رکھتے ہوئے جیتنے والے 10خوش نصیب منتخب ہوئے ۔