افغان سیکیورٹی فورسز کا 4پاکستانی عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنیکا دعویٰ

افغان سیکیورٹی فورسز نے نورستان میں جھڑپ کے دوران 4 پاکستانی جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے
کابل (آئی این پی) افغان سیکیورٹی فورسز نے نورستان میں جھڑپ کے دوران 4 پاکستانی جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پیر کو افغان میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی صوبہ نورستان میں افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران 4 پاکستانی جنگجوہلاک ہوگئے ۔ ملک کی مشرقی سرحد ی پولیس کے ایک کمانڈر نے بتایا ہے کہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب طالبان عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے ڈیورنڈ لائن کے قریب ضلع کامدیش میں افغان سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرنے کی کوشش کی ۔جھڑپ میں چار پاکستانی عسکریت پسند مارے گئے ۔