122ناموں کا پینل تیار ، 30سے 40 افسروں کی گریڈ 22میں ترقی کا امکان

 122ناموں کا پینل تیار ، 30سے 40  افسروں کی گریڈ 22میں ترقی کا امکان

وزیراعظم شاہد خاقا ن عباسی نے گریڈ 22میں ترقیوں کیلئے ا علٰی اختیاراتی بورڈ کا اجلاس کل 2 اکتوبر کو طلب کیا ہے ،

اسلام آباد(ایس ایم زمان ) وزیر اعظم کی مصروفیت اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی اور مسلم لیگ "ن "کے جنرل کونسل اجلاس کے باعث اجلاس 5اکتوبر تک موخر بھی ہوسکتا ہے ،اعلٰی اختیاراتی بورڈ کو 122ناموں کا پینل ارسال کیا گیا ، ترقی کے بعد وزارت صنعت وپیداوار ، وزارت قومی صحت سمیت متعدد وزارتوں کے وفاقی سیکرٹریز تبدیل ہونے کاامکان ہے ، اعلٰی اختیاراتی اجلاس میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد ، انچارج وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میاں اسد حیاء الدین ، ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژ ن ڈاکٹر ہاشم پوپلزئی ، سابق چیئرمین سی ڈی ا ے معروف افضل ،سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت صنعت وپیداوار عارف ابراہیم سمیت گریڈ 21 کے 30تا40افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی جائے گی ، انچارج وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میاں اسد حیاء الدین کانام سنیارٹی میں34 ویں اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کانام 44 ویں نمبر پر ہے جبکہ جے آئی ٹی کے سابق سربراہ واجد ضیاء پولیس سروس گروپ کے افسران کی سنیارٹی فہرست میں 25 ویں نمبر پر ہیں اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ 16 ویں نمبر پرہیں جبکہ پولیس سروس کی گریڈ 22 کی خالی ا سامیوں کی تعداد 6 ہے ، عدالتی حکم پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈان لیکس رپورٹ سے متاثر سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر رائو تحسین اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے نام بھی شامل کئے ہیں ، رائو تحسین نے گریڈ 22 میں ترقی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تیسرا مقدمہ دائر کیا ہے ، اعلٰی اختیاراتی بورڈ میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے 18 تا 24 ، پاکستان پولیس سروس گروپ کے 6تا 10، سیکرٹریٹ سروس گروپ کے 8تا 14 افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دی جاسکتی ہے ،انفارمیشن سروس گروپ کاایک افسر ، کسٹم سروس کے 2، ان لینڈ ریونیو سروس کا ایک ، کامرس اینڈ ٹریڈ سروس کا ایک اور پوسٹل سروس کا بھی ایک افسر ترقی پاسکتا ہے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے گریڈ 21کے افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کیلئے تیار کئے گئے پینل میں28اگست 2017 کو جاری ہونے والے احکامات کے تحت مئی 2015 سے ترقی پانے والے افسران کو بھی شامل کیا گیا ہے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی تیار کردہ گریڈ 21 کے پولیس سروس افسران کی فہرست میں اختر حسن خان گورچانی،الطاف حسین، کیپٹن (ر) محمد عثمان،سید اختر علی شاہ،غلام قادر تھیبو،سردار عبدالمجید خان،کیپٹن (ر) عارف نواز خان، امجد جاوید سلیمی،محمد ایوب قریشی، اعجاز حسین شاہ، مہر خالد داد لک،بشیر احمد ، کیپٹن(ر)ظفر اقبال،ڈاکٹر محمد نعیم خان،ڈاکٹر محمد سلیمان خان، اے ڈی خواجہ،حسین اصغر، کیپٹن(ر) احمد لطیف،کیپٹن(ر) محمد امین ،محمد طاہر، مشتاق احمد مہر،فیصل شاکر، ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی،شیخ علی رضا نورعین،واجد ضیاء اور ڈاکٹر مجیب الر حمن خان شامل ہیں ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ 21 کے سینئر افسران کی فہرست میں نعمت اللہ خان،عبدالسبحان،سید طاہر رضا نقوی، ٹیپومحبت خان،آفتاب حبیب، امیرطارق زمان خان،محمد راشد،کیپٹن(ر) جہانزیب خان،فرقان بہادر خان، سہیل اکبر شاہ، عارف ا لہٰی، کیپٹن(ر)محمد آفتاب،ڈاکٹر حماد اویس آغا،الطاف ایزد خان،ڈاکٹر سید سہیل الطاف،ڈاکٹر اللہ بخش، محمد مصبا ح ،نوید کامران بلوچ، مختار حسین، رضوان میمن، ملک طاہر سرفراز، شبیر احمد،علیم الدین بلو،ڈاکٹر سید حیدر علی،عرفان علی،رضوان ملک، عمران احمد، محمد اشرف،شائستہ سہیل،جمیل احمد، شیخ ضیاء الحق، کیپٹن(ر) معروف افضل،کیپٹن (ر)محمد ہاشم ترین،میاں اسد حیات دین، محمد مشتاق احمد، عامر اشرف خواجہ، شعیب میر میمن،محمد جہانزیب خان، جلال سکندر سلطان، بابر حسن بھروانہ، طاہر حسین،جواد رفیق ملک،محمد خان،فواد حسین فواد، احمد حنیف اورکزئی، ڈاکٹر محمد ثاقب عزیز، شمس الدین سومرو، اقبال حسین درانی، رضوان احمد، شا ہ رخ نصرت،عابد حسین،کیپٹن(ر) اکبر حسین درانی،ڈاکٹر اعجاز منیر، ساجد یوسف، تاشفین خان، ظفر حسن،ڈاکٹر جمال ناصر، مشتاق احمد شیخ، طارق نجیب نجمی،ڈاکٹر عامر احمد، کیپٹن (ر) نسیم نواز، کیپٹن(ر) اعجاز احمد، محمد اعظم، عمر رسول، محمد اسلم، حسن ناصر جامنی،ڈاکٹر محمد اجمل خان،ڈاکٹر سید پرویز عباس،حبیب الر حمن گیلانی، محمد فہیم، مسز ناہید ایس درانی، ڈاکٹر پرویز احمد خان کے نام شامل ہیں ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژ ن کی جانب سے گریڈ 22میں ترقی کیلئے پاکستا ن سیکرٹریٹ سروس گروپ گریڈ 21 کے افسران کی فہرست میں عارف ابراہیم ،ڈاکٹر عمرا ن زیب خان، ثمینہ اے حسن ، محمد اصغر چوہدری ،ڈاکٹر محمد ہاشم پوپلزئی ،عمر حمید خان، محمد نعیم، پرویز احمد جونیجو ،اسد رفیع ،عبدالکبر شریف زادہ،ارشد فاروق فہیم ،الیاس خان، نور احمد ، طوحہ حسین بگٹی ،اختر جان ، حامد رضا،شاہ جہان شاہ، نگہت مہروز چشتی ، محمد امیر سیال، اویس نعمان کنڈی، سید حسنین مہدی،ڈاکٹر عامر ارشد شیخ،چوہدری ظفر امین شامل ہیں، انفارمیشن سروس گروپ کے گریڈ 21کے تین افسر وں میں سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر رائو تحسین علی خان ، شیراز لطیف اور شفقت جلیل کا نام گریڈ 22میں ترقی کیلئے فہرست میں شامل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں