احد چیمہ وعدہ معاف گواہ بننے سے پیچھے ہٹ گئے ،ذرائع
آشیانہ اقبال کیس میں گر فتار احد چیمہ مبینہ طور پر وعدہ معاف گواہ بننے سے منحرف ہو گئے
لاہور(فہد شہباز خان ) آشیانہ اقبال کیس میں گر فتار احد چیمہ مبینہ طور پر وعدہ معاف گواہ بننے سے منحرف ہو گئے ذرائع کے مطابق نیب کی حراست میں انھو ں نے وعدہ معاف گواہ بننے کی حامی بھر لی تھی تاہم احتساب عدالت میں پیشی کے دوران مبینہ طور پر ان تک کوڈ ورڈز میں پیغامات پہنچائے گئے ایک ذریعے کے مطابق احد چیمہ کو چیف سیکرٹری بنانے کا لالچ دیا گیا جس کے بعد انھو ں نے مبینہ طورپر وعدہ معاف گواہ بننے سے انکار کر دیا اس معاملے میں ان کی اہلیہ صائمہ احد کا کلیدی کردار ہے وہ آٹھ مرتبہ اپنے شوہر سے نیب ہیڈ کوارٹرز میں مل چکی ہیں احد چیمہ کی قید والا کمرہ آٹھ فٹ چوڑا اور نو فٹ لمبا ہے جس کے اوپر ایک کیمرہ نصب ہے اور یہ کیمرہ تصویر کے ساتھ آوازیں بھی ریکارڈ کرتا ہے ۔ ان کے دن کا زیادہ تر حصہ چہل قدمی میں گزرتا ہے وہ باربار کیمرے کو دیکھتے رہتے ہیں دوسری جانب نیب نے احد چیمہ پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں ان کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب کے قریب بتائی جاتی ہے ۔