پاکستان دنیا میں پناہ گزینوں کی میزبائی کرنیوالا بڑا ملک قرار

پاکستان دنیا میں پناہ گزینوں کی میزبائی کرنیوالا بڑا ملک قرار

14لاکھ 50ہزارسے زائد افغان مہاجرین پاکستان میں مقیم ہیں ،یواین ایچ سی آر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اقوام متحدہ کے ادارے یواین ایچ سی آر نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پاکستان دنیا بھرمیں پناہ گزینوں کی میزبانی کے حوالے سے سب سے بڑا ملک ہے اورزیادہ ترپناہ گزینوں کاتعلق افغانستان سے ہے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اس وقت 14لاکھ 50ہزارسے زائد افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہاہے ۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان نے بلامشروط لاکھوں پناہ گزینوں کی اس وقت امداد کی تھی، اوراب بھی کررہاہے جب افغانستان میں جنگ عروج پرتھی۔پاکستان نے پناہ گزینوں اورمتاثرہ افراد کوبہترین ممکنہ سہولیات فراہم کیں۔ دیگر ممالک کے برعکس پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ وطن واپسی کی شرح بھی سب سے زیادہ ہے ۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ یواین ایچ سی آرنے 41لاکھ افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی میں سہولت کاری فراہم کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں