شیخ رشید سے ہزار روپے مانگنے والا بھکاری پولیس کے حوالے
ڈسٹرکٹ پریس کلب میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس سے قبل اچانک سٹیج کی طرف جانیوالا نوجوان رقم مانگنے والا نکلا، صاف ستھرے کپڑوں میں ملبوس یہ نوجوان ماڈرن بھکاری تھا جو شیخ رشید سے ایک ہزار روپے کے نوٹ کا طلب گار تھا۔
رحیم یار خان (آئی این پی) نوجوان کے اچانک سٹیج کے قریب آنے پر پریس کلب انتظامیہ اور مہمانوں میں کھلبلی مچ گئی کہ نوجوان کہیں غیر اخلاقی حرکت نہ کربیٹھے پریس کلب کے رکن نے اسے چند سو روپے کے نوٹ آگے بڑھاتے ہوئے دبوچ لیا اورپولیس کے حوالے کردیا۔