3 فلائٹ سروس منیجرزتبدیل،پی آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں رینجرز طلب

3 فلائٹ سروس منیجرزتبدیل،پی آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں رینجرز طلب

جنرل منیجر یعقوب نعیم نے لاہور ،اسلام آباد ،پشاور کے ایئرپورٹس پر تبادلوں کاحکم دیا پیپلز یونٹی کی آپریشنز معطل کرنے کی دھمکی ،سی ای او نے تبادلوں پرعملدرآمد رکوا دیا

لاہور(نیوز رپورٹر )پی آئی اے کے جنرل منیجرفلائٹ سروس یعقوب نعیم نے ملک کے تین بڑے ایئر پورٹس کے فلائٹ سروس منیجرزکو عہدے سے ہٹا دیا۔ لاہور، پشاور اسلام آباد ایئر پورٹ پر تعینات بیس فلائٹ سروس منیجرکو ہٹایا ۔لاہور ایئرپورٹ پر تعینات فلائٹ سروس انچارج عامر یحیی ملک ،اسسٹنٹ فلائٹ سروس انچارج جاوید ملک کی جگہ اعجاز قدیر کواضافی بیس انچارج کا چارج دے دیاگیا۔پشاور ایئر پورٹ پر تعینات امجد خان فلائٹ سروس منیجراور اسسٹنٹ سروس منیجر صبیح الحسن کو ہٹا کران کی جگہ بشیر خان کو فلائٹ سروس منیجر اور سیماایوب کواسسٹنٹ بیس منیجر تعینات کر دیا گیا ۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر رضوان قریشی کو بطور فلائٹ سروس منیجراور بشارت حسین کو انچارج کریو سروس شیڈولنگ تعینات کیا گیا ۔پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول نے تبادلوں کا نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے ہیڈ کواٹرز میں کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے رینجرز کو طلب کر لیا۔پیپلز یونٹی کے نومنتخب عہدیداروں نے فلائٹ سروس معطل کرنے کی دھمکی دے دی ۔ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ چھوٹے لیول کے تبادلے ہوتے رہتے ہیں۔ تبادلوں کے احکامات پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے ۔ذرائع نے کہا کہ یعقوب نعیم نے پیپلز یونٹی کے عہدیداروں کے دبائو میں تبادلے کئے جس پر سی ای او پی آئی اے نے ان کی سرزنش کی اور کو ئی بھی آرڈر ان کی مرضی کے بغیر جاری کرنے سے روک دیا۔ تبادلے

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں