قومی اسمبلی کی مدت 31مئی کو مکمل،132قوانین پاس کیے
فوجی عدالتوں، حلقہ بندیوں ،الیکشن کمیشن ارکان کے تقرر سمیت4ترامیم 2016میں سب سے زیادہ ، 2014میں کم قانون سازی ہوئی ،رپورٹ
اسلام آباد(صباح نیوز)موجودہ قومی اسمبلی اپنی آئینی مدت31مئی کو پوری کرے گی۔ حکومت نے پانچ سال کے دوران132قوانین پاس کیے ، سب سے زیادہ قانون سازی2016 جبکہ سب سے کم 2014میں ہوئی۔ چار آئینی ترامیم بھی منظور کی گئیں جن میں سے 21ویں اور 23ویں ترامیم فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق ہیں۔دو ترامیم الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر اور حلقہ بندیوں اور نشستوں کے ردوبدل کے بارے میں ہیں،132قوانین میں نیکٹا، الیکشن ایکٹ، ہندو میرج بل، پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ، تحفظ پاکستان ایکٹ شامل ہیں۔دیگر قوانین میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی فاٹا تک توسیع کا بل، گیس چوری اور ریکوری ایکٹ قابل ذکر ہیں۔