تحریک انصاف:امیدواروں کے نام فائنل کرنے کا کام شروع
تحریک انصاف نے قومی و صوبا ئی اسمبلی کے امیدواروں کے نام فا ئنل کر نے کا کا م شروع کر دیا، الیکشن 2013 کے لئے کا غذات نا مزدگی جمع کرانے والے
ملتان(خبر نگار)تحریک انصاف نے قومی و صوبا ئی اسمبلی کے امیدواروں کے نام فا ئنل کر نے کا کا م شروع کر دیا، الیکشن 2013 کے لئے کا غذات نا مزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول جا ری کر دیا گیا ۔پا رٹی ذرائع کے مطابق ایسے قومی و صوبا ئی حلقے جہاں ایک سے زائد امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں، ان کو انٹر ویو ز کے ذریعے شا رٹ لسٹ کیا جا ئے گا۔یہ انٹرویوپی ٹی آئی کے ریجنل صدر لیں گے ۔خانیوال،لیہ،راجن پو ر اور مظفر گڑھ کے امیدواروں کے انٹرویو 5ز مئی کو ہوں گے ،لو دھراں،بہاولپور،بہاولنگراورمظفرگڑھ کے انٹرویوز 6 مئی کو ہوں گے ۔ملتان،وہاڑی اوررحیم یا ر خا ن کے امیدواروں کے انٹرویوز 7مئی کو ہو ں گے ۔ انٹرویوز ریجنل صدر کی رہا ئشگا ہ پر ہو ں گے ۔امیدواروں کو وقت کی پا بندی کرنے ، کمپیو ٹرائزڈ شناختی کا رڈ،کسی اور جماعت میں نہ جا نے کا بیان حلفی ساتھ لا نے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔