وفاقی حکومت کا بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ

مدت پوری ہونے سے قبل بڑے پیمانے پر افسروں کی تعیناتی کیلئے فہرستیں مرتب

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی حکومت نے اپنی مدت مکمل ہونے سے قبل بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کر لیا ، اہم وزارتوں ، ڈویژنوں ،صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکرٹریوں سمیت اہم عہدوں پر افسروں کی تعیناتی کیلئے فہرستیں مرتب کی جا رہی ہیں ،وزیراعظم آفس کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن افسروں کے تقرروتبادلوں سے متعلق حکمت عملی وضع کررہا ہے ۔ تعیناتیوں کیلئے فہرستیں مرتب کرنا شروع کردی گئی ہیں ۔آئندہ چند روز میں صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو بھی تبدیل کئے جانے کا امکان ہے ۔کوشش کی جا رہی ہے کہ گریڈ19اور20کے افسروں کی تقرری کیلئے سنٹرل بورڈ کا اجلاس بھی منعقد کیا جائے تا کہ مرضی کے بیورو کریٹس کو اگلے گریڈ میں ترقی دی جا سکے ۔ تاہم ذرائع کے مطابق نگران حکومت کے بنتے ہی موجودہ حکومت کی طرف سے بیورو کریسی میں کئے گئے تقرروتبادلے منسوخ کردئیے جائیں گے اور نگران حکومت اپنی مرضی کے افسروں کو وفاق اور صوبوں میں تعینات کرے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں