اورنج ٹرین کا ٹیسٹ رن کل 16مئی کو ہو گا

 اورنج ٹرین کا ٹیسٹ رن  کل 16مئی کو ہو گا

اورنج ٹرین کے ٹیسٹ رن کی تاریخ تبدیل ہو گئی، 17 مئی کے بجائے ٹیسٹ رن کل 16 مئی کوہوگا

لاہور(سٹاف رپورٹر سے )اورنج ٹرین کے ٹیسٹ رن کی تاریخ تبدیل ہو گئی، 17 مئی کے بجائے ٹیسٹ رن کل 16 مئی کوہوگا۔ ذرائع کے مطابق اورنج ٹرین کا ٹیسٹ رن ڈیرہ گجراں سے لکشمی چوک تک ہوگا ،جس کا جائزہ وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف لیں گے ،چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان ، پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور کنٹریکٹر کمپنی کے نمائندے اس موقع پر موجود ہونگے ۔ٹیسٹ رن کے بعد لکشمی چوک پر تقریب کا انعقاد ہو گا جس میں ایل ڈی اے اور ٹیپا کے انجینئرز وزیر اعلٰی پنجاب کو ٹرین کی تعمیر پر بریفنگ دیں گے

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں