مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس خالی کر دیا، پروٹوکول میں بھی کمی

مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس خالی کر دیا، پروٹوکول میں بھی کمی

پہلی مرتبہ کسی وزیر اعلیٰ نے سرکاری مراعات کو وقت سے پہلے چھوڑ کر مثال قائم کی مراد علی شاہ سرکاری امور کی انجام دہی کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس اور سندھ اسمبلی آتے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی وزیراعلیٰ ہاؤس خالی کر دیاہے ۔ پہلی مرتبہ کسی وزیر اعلیٰ نے سرکاری مراعات کو وقت سے پہلے چھوڑ کر مثال قائم کی ہے ۔سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہاؤس خالی کر کے اپنے خاندان کو نجی رہائش گاہ منتقل کر دیا ہے اور ساتھ ہی پروٹوکول میں مزید کمی بھی کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ کے طور پر سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس اور سندھ اسمبلی آتے ہیں اور کام ختم کر کے واپس چلے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کی مدت 28مئی کو پوری ہو رہی ہے ، جس کے بعد نگراں سیٹ اپ قائم ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں