حکومتی مدت10روزرہ گئی،حج کوٹے کی تقسیم کا معاملہ حل نہ ہو سکا

حکومتی مدت10روزرہ گئی،حج کوٹے کی تقسیم کا معاملہ حل نہ ہو سکا

حج ٹور آپریٹر ز کی تنظیم کوٹہ لینے کیلئے متحرک ،حکومت نے کڑی شرائط عائد کر دیں

اسلام آباد (سید قیصر شاہ)حج کیلئے نئی اور پرانی کمپنیوں میں کوٹہ کی تقسیم کامعاملہ تاحال حل نہ ہوسکا پرانے حج ٹور آپریٹر ز کی تنظیم ہوپ سار پرائیویٹ کوٹہ لینے کیلئے متحرک ہے جبکہ حکومت کی آئینی مدت مکمل ہونے میں دس دن سے بھی کم وقت رہنے کے باوجود معاملہ حل ہونے کے بجائے طول پکڑتاجارہا ہے ۔پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز حجاج کرام کو سہولیات کی فراہمی بارے وزارت مذہبی امور سے تحریری معاہدہ کرنے کے پابند ہونگے سہولیات کی فراہمی کے معاہدے کی خلاف ورزی پر شکایت موصول ہونے والے حج ٹور آپریٹر پر مستقل پابندی ، پانچ سال تک پابندی یا پھر کوٹے میں مستقل کمی کی جائے سکے گی اس ضمن میں وزارت مذہبی امور نے رواں سال حج آپریشن کو فول پروف بنانے کیلئے پرائیویٹ حج ٹورز آپریٹرزکیلئے بھی سخت شرائط عائد کر دی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں