سابق ایم این اے ،پی ٹی آئی رہنما ذوالفقار بھنڈر ن لیگ میں شامل

سابق ایم این اے ،پی ٹی آئی رہنما ذوالفقار بھنڈر ن لیگ میں شامل

عوام صرف نعرے اور وعدے نہیں ،عملی اقدامات چاہتے ہیں ،حمزہ شہباز

لاہور(سیاسی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماو ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازسے سابق ایم این اے اور این اے 99سے 2013میں پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی چودھری ذوالفقارعلی بھنڈرنے ملاقات کی اور اپنے تمام ساتھیوں سمیت نوازشریف اور شہباز شریف کی قیادت پر غیر مشروط اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔ممبران پنجاب اسمبلی چودھری محمد اقبال گجر ،قیصر اقبال سندھو اور چودھری رانا اختر کے علاوہ صوبائی وزیر بلدیات منشااللہ بٹ اور چیئر مین بلدیہ کامونکے چودھری سجاد خان بھی ملاقات میں موجود تھے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہامسلم لیگ(ن) کی حکومت نے گزشتہ 5برسوں میں نیک نیتی سے ملک و قوم کی خدمت کی جس کا واضح ثبوت اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی رپورٹ ہے ،عوام صرف نعرے اور وعدے نہیں عملی اقدامات اور اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ ذوالفقار بھنڈر

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں