ووٹرز فہرست میں 44فیصد 35سال عمر تک کے نوجوان
ملکی تاریخ میں پہلی بار ووٹر ز آبادی کی نصف حدکو عبور کر گئے ہیں خواتین ووٹرز کی تعداد 44.10، مرد ووٹرز کی تعداد55.89فیصد
کراچی(رپورٹ :عبدالجبارناصر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 ء کے لئے جاری کردہ حتمی ووٹرز فہرست میں تقریباََ 44 فیصد ووٹرز 35 سال کی عمر تک کے نوجوان ہیں ،جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ووٹر ز آبادی کے مقابلے میں نصف کی حدکو عبور کر گئے ہیں۔ اعدادو شمار کے مطابق18 سے 25 سال تک کے نوجوانوں کی تعداد کل ووٹرز میں 16.46فیصد، 26سے 35 سال تک کے افراد 27.36 فیصد،36 سے 45 سال تک کے افراد 21.22 فیصد،46 سے 55 سال تک کے افراد 15.22 فیصد،56 سے 66 سال تک کے افراد کی تعداد9.70 فیصد اور 66 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 10.02 فیصد ہے ۔ مجموعی ووٹرز میں خواتین ووٹرز کی تعداد 44.10 فیصد جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد55.89 فیصد ہے ۔خواتین ووٹرز میں ماضی کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے ۔ذیل میں دئے گئے چارٹ میں چھٹی مردم شماری 2017ء کے مطابق ملک کی آبادی ، عام انتخابات 2018ء کی ووٹرز فہرست اور آبادی اور ووٹرز میں فرق فیصد میں دیاگیاہے ۔